مڈل آرڈر کا پرفارم نہ کرنا پریشان کن ہے،بابراعظم 

Oct 02, 2022 | 23:53:PM
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان، بابراعظم، ورلڈکپ سے قبل، سیریز اہم تھی، بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا،
کیپشن: بابراعظم ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہاہے کہ ورلڈ کپ سے قبل یہ سیریز اہم تھی،بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ،جوغلطیاں کیں دور کرنے کی کوشش کرینگے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ وکٹیں گرتی ہیں تو پریشر آتا ہے،مڈل آرڈر کا پرفارم نہ کرنا پریشان کن ضرور ہے،اس پر ضرور کام کیا جا رہا ہے،کوچنگ سٹاف ضرور غلطیوں کی نشان دہی کر رہا ہے۔
بابراعظم کاکہناتھا کہ کافی اچھی کرکٹ رہی،کبھی جیتے ہیں کبھی ہارتے ہیں،اس ٹیم کو کیسے اوپر لیکر جانا ہے اس پر ضرور بات کرینگے۔ان کاکہناتھا کہ دو کیچ ڈراپ ہوئے وہ نہیں ہونے چاہئیں تھے اس سے بھی نقصان ہوا۔
کپتان قومی ٹیم نے کہاکہ شاٹ پچ بالز کا ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہے،آسٹریلیا میں اچھی کرکٹ کھیلی ہے پہلے بھی اب بھی اچھا کھیلنے کی کوشش کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کیخلاف فیصلہ کن میچ میں شاداب خان ہیمسٹرنگ اسٹرین کا شکار