پنڈورا باکس پاناما لیکس سے کئی گنا زیادہ خطرناک ۔۔رحمان ملک کا انکشاف

Oct 03, 2021 | 20:29:PM
نکشافرحمان ملک،کا،پنڈورا باکس،سے،متعلق ،ا
کیپشن: رحمان ملک،فائل فو ٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سا بق وزیر داخلہ رحمان ملک نے انکشاف کیا ہے کہ پنڈورا باکس پاناما لیکس سے کئی گنا زیادہ خطرناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق رحمان ملک کا کہنا تھا کہ اس پنڈورا باکس میں سیاستدان، میڈیا، جوڈیشری سمیت کئی اہم لوگ شامل ہیں۔ آج کی رات بہت بڑا واقعہ ہوگا ۔جس میں بہت سے اہم لو گوں کے نام ہیں ،اس کی وجہ سے بہت سے لوگوں کا پیسا پکڑا  بھی جائے گا ۔

یا د رہے کہ آج رات کسی بھی وقت پاناما لیکس کی طرح پنڈوراباکس لیکس متوقع ہیں۔ پنڈوراپیپرزایک کروڑ 19لاکھ خفیہ دستاویزات پر مشتمل ہے۔ اعداد و شمار کے حساب سے پنڈورا پیپرز، پانامہ پیپرز سے بھی بڑے ہیں۔ مشہور شخصیات کے مالی امور کی تحقیقات کیلئے 600 رپورٹرز نے2برس تک حصہ ڈالا۔ تحقیقات میں 117 ممالک کے150میڈیا ادارے بھی شریک رہے۔

یہ بھی پڑھیں:سرحد پر چینی فوجیوں کی موجودگی میں بڑا اضافہ ۔۔بھارتی آرمی چیف نے بھی جوابی وار کر دیا