سابق شوہر کی گن پوائنٹ پر خاتون سے زیادتی۔۔ تیزاب پھینک دیا

Oct 03, 2021 | 11:01:AM
 متاثرہ خاتون،پولیس،تیزاب،گھر ، ہسپتال،کارروائی 
کیپشن: بورے والا:سابق شوہر نے گن پوائنٹ پر خاتون  کو زیادتی کا نشانہ بنا کر تیزاب پھینک دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پنجاب کے علاقے بورے والا میں  تیزاب گردی کاایک اور واقعہ سامنے آ گیا،سابق شوہر نے گن پوائنٹ پر خاتون  کو زیادتی کا نشانہ بنا کر تیزاب پھینک دیا۔

تفصیلات کے مطابق   پاکستان میں خواتین پر تشدد، عصمت دری، دست درازی، قتل اور تیزاب پھینکنے کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے، خواتین،  بچیاں گلی محلوں میں بھی محفوظ نہیں رہیں،مینار پاکستان ہراسگی واقعے کے بعد سے ہر روز  خاتون سے بدتمیزی کا کوئی نہ کوئی واقعہ رپورٹ ہورہا ہے ۔اسی طرح کا ایک اور واقعہ   بورے والا  کی نواحی آبادی رضوان ٹاؤن میں پیش آیا جہاں سابق شوہر نے خاتون سے زیادتی کے بعدتیزاب پھینک کر فرار ہو گیا تھا،تیزاب سے خاتون کا چہرہ اور بازو بری طرح متاثر  ہوئے۔

یہ بھی پڑھیںنوکری کا جھانسہ ۔۔اوباش نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
 متاثرہ خاتون کے مطابق ملزم ممتاز دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوا ،زیادتی کے بعد ملزم گھر سے 25 ہزار نقدی اور طلائی زیور بھی اٹھا کر لے گیا،پولیس نے خاتون کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر کےکارروائی شروع کردی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا ۔

یہ بھی پڑھیںپہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی۔۔ نوجوان کیساتھ کیا ہوا۔جانیے