پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی۔۔ نوجوان کیساتھ کیا ہوا۔جانیے

Oct 02, 2021 | 11:21:AM
عدالت، پولیس،حافظ آباد،الزام ثابت، سزا کا حکم
کیپشن:  پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنا نوجوان کو مہنگا پڑگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)اکثر سننے میں آتا ہے کہ ایک شخص نے بیوی کے ہوتے ہوئے دوسری شادی کرلی،اسی طرح کا ایک واقعہ حافظ آباد میں پیش آیا جہاں  پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنا نوجوان کو مہنگا پڑگیا، عدالت نے نوجوان کو 6ماہ قید اور جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنڈی بھٹیاں کے محلہ حمزہ ٹاؤن کے رہائشی مستی خان نے بیوی کو دھوکا دیکر دوسری شادی کی،الزام ثابت ہونے پر مجسٹریٹ عدنان احمد گوندل نے سزا سنائی۔عدالتی حکم پر مقامی پولیس نے نوجوان کو حراست میں لے لیا۔ عدالت نے  پولیس کو ملزم کو حافظ آباد جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

 یہ بھی  دیکھیں: سفاکیت کی انتہا۔۔باپ معصوم بچے کو گھر میں رسیوں سے باندھ کر غائب