اوکاڑہ  میں پولیس مقابلہ ، ایک ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ،دوسرا فرار

Nov 03, 2025 | 23:02:PM
 اوکاڑہ  میں پولیس مقابلہ ، ایک ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ،دوسرا فرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) اوکاڑہ  میں پولیس کا ڈاکوؤں کیساتھ ایک مقابلہ ہوا ،جس میں فائرنگ کے نتیجہ میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں تھانہ گوگیرہ کے علاقہ کمال زرعی فارم پر ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کی، جس کے نتیجہ میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا،زخمی ڈاکو کی شناخت ریاض عرف لالو کے نام سے ہوئی،ریاض عرف لالو ڈکیتی ، راہزنی اور نقب زنی جیسے 74 مقدمات میں ملوث نکلا،ڈاکو کے قبضہ سے نقدی ، طلائی انگوٹھی اور رائفل برآمد ،دو موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے شہری سے نقدی اور طلائی انگوٹھی چھینی ۔اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او  گوگیرہ عظمت علی اور انکی ٹیم نے بہادری سے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا،ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی ،پولیس کی حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی،ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا جبکہ ایک فرار ہوگیا۔زخمی ڈاکو کو گرفتار کر لیا گیا ، فرار ڈاکو کی تلاش کے لیے پولیس کا سرچ آپریشن جاری  ہے اور  زخمی ڈاکو  کو برائے علاج معالجہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انوکھا لاڈلا۔۔پنجاب کے وزیراعلیٰ نے جوتوں کی حفاظت پر پولیس اہلکارتعینات کر دیئے