این ڈی ایم اے نے موسم کے حوالے سے اہم پیش گوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی( این ڈی ایم اے )کے نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر نے ملک بھرمیں خشک اور سرد موسم برقرار رہنے کا امکان ظاہر کر دیا ۔
رپورٹ کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلے کی آمد کے باعث بالائی علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری متوقع ہے۔پنجاب میں 3 سے 8 نومبر تک خشک موسم کے ساتھ دھند اور سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔
بلوچستان میں 3 سے 8 نومبر تک موسم خشک جبکہ6 نومبر کو بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
ادھرسندھ میں 3 سے 8 نومبر تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا میں مجموعی طور پر خشک موسم اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ 3 اور 4 نومبر کو چترال، دیر، مالاکنڈ، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں 3 سے 6 نومبر تک مطلع ابر آلود اور سرد موسم متوقع ہے۔اس دوران استور، سکردو، ہنزہ، باغ، نیلم ویلی اور مظفرآباد کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش یا برفباری متوقع ہے۔
این ڈی ایم اے تمام ممکنہ موسمی صورتحال اور متوقع خطرات کے حوالے سے متعلقہ اداروں کو بر وقت آگاہی فراہم کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش, محکمہ موسمیات نے سردیوں کی نوید سنا دی