کار سوار شہریوں اور فیملیز کو اسلحہ دکھا کر لوٹ مار کرنےوالا ملزم گرفتار

Nov 03, 2025 | 18:57:PM
کار سوار شہریوں اور فیملیز کو اسلحہ دکھا کر لوٹ مار کرنےوالا ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کراچی میں شہریوں کو اسلحے کے زور پر لوٹ مار کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار ،  اسلحہ اور چھینے ہوئے موبائل فون برآمد ۔

ایس ایس پی اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کا کہنا ہے کہ اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم  کو  جمشید کوارٹر کے علاقے سے گرفتار کیا گیا،ملزم سے اسلحہ اور چھینے ہوئے موبائل فون برآمد کئے گئے، ملزم گرومندر، بہادر آباد، جمشید روڈ اور صدر کے علاقوں میں وارداتیں کرتا تھا، کار سوار شہریوں اور فیملیز کو لوٹنا ملزم کا آسان ہدف تھا، گرفتار ملزم شہریوں سے نقدی اور موبائل فون چھینتا تھا،چھینے ہوئے موبائل فون آن لائن اپلیکیشن کےذریعے بیچے جاتے تھے، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مارے جارہے ہیں،گرفتار ملزم کی شناخت سلیمان کے نام سے ہوئی، ملزم کے خلاف ایس آئی یو میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:معلوم نہیں میرےشہر کےوزیراعلی کوکیوں نکالا؟گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی