سوناپھرمہنگاہوگیا،فی تولہ قیمت کہاں تک پہنچ گئی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)عالمی اورمقامی مارکیٹ میں سوناآج پھرمہنگاہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر مہنگاہوکر 4015 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔
مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 1300 روپے مہنگاہوگیاجس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 23 ہزار 862 روپے ہوگئی۔
دس گرام سونا 1115 روپے اضافےکے ساتھ 3 لاکھ 63 ہزار 393 روپے کا ہوگیاجبکہ ایک تولہ چاندی 25 روپے اضافے کے بعد 5152 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اقبال خان پتافی نے ن لیگ کاٹکٹ نہ ملنے پرآزاد الیکشن لڑنے کااعلان کردیا
کاروباری ہفتے کے آخری روزیکم نومبرکوعالمی اورمقامی مارکیٹ میں سوناسستاہوگیاتھا،اس روزعالمی مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر سستاہوکر 4002 ڈالر فی اونس تک گرگیاتھاجبکہ مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 1600 روپے سستاہوکر 4 لاکھ 22 ہزار 562 روپے پر آگیاتھا۔
دس گرام سونا 1372 روپے کی کمی کے ساتھ 3 لاکھ 62 ہزار 278 روپے اورایک تولہ چاندی 65 روپے کی کمی کے ساتھ 5127 روپے کی ہوگئی تھی۔