کوٹ مٹھن :لڑکی سے تعلقات کے شبے میں نوجوان کی ناک اور کان کاٹ دیئے

Nov 03, 2025 | 11:46:AM
کوٹ مٹھن :لڑکی سے تعلقات کے شبے میں نوجوان کی ناک اور کان کاٹ دیئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر بھٹی) کوٹ مٹھن میں لڑکی سے تعلقات کے شبے میں نوجوان کی ناک اور کان کاٹ دیئے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق کوٹ مٹھن کے علاقے بروس آباد میں لڑکی سے تعلقات پر نوجوان کی ناک اور کان کاٹ دیئے جبکہ ملزمان نے فائرنگ کرکے  نوجوان کو زخمی بھی کر دیا ۔

متاثرہ نوجوان محمد بخش کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا،ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ 13 افراد نے محمد بخش کو تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس مقدمہ درج کرنے سے انکاری اور خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکار کا ’’ای چالان‘‘ سے بچنے کا انوکھا طریقہ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل