کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکار کا ’’ای چالان‘‘ سے بچنے کا انوکھا طریقہ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ٹریفک پولیس اہلکار کا 'ای چالان' سے بچنے کیلئے انوکھا طریقہ، شہری نے ویڈیو وائرل کردی۔
کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکار کی نامکمل نمبر پلیٹ والی موٹرسائیکل چلانے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ٹریفک پولیس اہلکار نے خود شہر میں نافذ ہونے والے ای چالان سے بچنے کے لیے اپنی موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ پر موجود نمبرز ہی غائب کر دیے۔
ایکسپو سینٹر کے قریب ٹریفک پولیس اہلکار کی ای چالان سے بچنے کے زبردست جگاڑ
— کراچی میری جان (@AmirRauf3) November 2, 2025
اہلکار نے اپنے اس عمل سے شہریوں کو دیکھایا ہے کہ گاڑی کی نمبر پلیٹ پر ہلکی سی مٹی یا ٹیپ لگا لیں تاکہ کیمرہ نمبر صاف نہ پڑھ سکے، یوں ای چالان سے بچا جا سکتا ہے۔ pic.twitter.com/VuEezapMa5
شہری نے ایکسپو سینٹر کے قریب ٹریفک پولیس اہلکار کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔
ٹریفک پولیس اہلکار کو بائیں جانب مڑتے ہوئے دائیں جانب کا انڈیکیٹر آن کیے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:لاہور میں بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے پر اُلٹ گیا، 2خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق