پرویز مشرف کیخلاف فیصلہ دینے والی خصوصی عدالت سے متعلق اپیلیں سماعت کیلئے مقرر 

Nov 03, 2023 | 21:11:PM
پرویز مشرف کیخلاف فیصلہ دینے والی خصوصی عدالت سے متعلق اپیلیں سماعت کیلئے مقرر 
کیپشن: سپریم کورٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف فیصلہ دینے والی خصوصی عدالت سے متعلق اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئیں۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں چار رکنی لارجر بنچ 10 نومبر کو سماعت کرے گا ،بنچ میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ شامل ہیں،عدالت نے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ۔
یاد رہے کہ پرویز مشرف نے خصوصی عدالت کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی،پرویز مشرف کو سزا سنانے والی خصوصی عدالت کو غیر آئینی قرار دینے کیخلاف بھی اپیلیں دائر ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول140 روپے لٹر، بڑا اعلان ہو گیا