سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پھر گرفتار

Nov 03, 2023 | 19:46:PM
 سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پھر گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیق )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے بھائی نے سابق سپیکر قومی اسمبلی کے گرفتار ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسد قیصر کو ان کی رہائش گاہ بنی گالہ سے گرفتار کیا گیا، اسد قیصر گھر پر تھےجب پولیس اورسادہ لباس اہلکار گھر آئے اور اسد قیصر کو گرفتار کرکے لے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسد قیصر کو گجو خاں میڈیکل کالج صوابی کےلیے طبی آلات کی خرید اری میں کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا گیا  ہے، انہیں اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا نے گرفتار کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں :پی آئی اے کا عمرہ زائرین کیلئے کرایوں میں کمی کا اعلان