شاہ رخ خان فلم ’ڈنکی‘ کی پہلی جھلک نے دھوم مچادی 

Nov 03, 2023 | 12:51:PM
بالی وڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان نے اپنی 58ویں سالگرہ کے موقع پر مداحوں کو سرپرائز دیتے ہوئے فلم ’ڈنکی‘ کی پہلی جھلک جاری کردی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی وڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان نے اپنی 58ویں سالگرہ کے موقع پر مداحوں کو سرپرائز دیتے ہوئے فلم ’ڈنکی‘ کی پہلی جھلک جاری کردی۔

گزشتہ روز شاہ رخ خان نے فلم ’ڈنکی‘ کا بے صبری سے انتظار کرنے والے اپنے مداحوں کیلئے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فلم کا ٹیزر جاری کیا جس کو دیکھ کر بالی وڈ متوالوں کی نیندیں اُڑ گئیں۔

سالگرہ کے موقع پر جاری کی گئی ’ڈنکی‘ کی پہلی جھلک کے ساتھ شاہ رخ خان نے لکھا کہ ’ اپنے خوابوں اور خواہشات کو پورا کرنے کی کوشش کرنے والے سادہ اور حقیقی لوگوں کی کہانی۔ دوستی ، محبت ، اور تعلق نبھاتے ہوئے ساتھ رہنے کی کہانی جسے گھر کہتے ہیں۔‘

پوسٹ کے کیپشن میں مزید لکھا کہ ’ایک جذباتی قصّہ گو کی جذباتی کہانی‘ ، اس سفر کا حصہ بننا میرے لیے اعزاز کی بات ہے اور مجھے امید ہے کہ آپ سب اس سفر میں ہمارے ساتھ ضرور شامل ہوں گے۔‘

شاہ رخ خان کے پروڈکشن ہاؤس ’ریڈ چیلیز ‘ کے بینر میں بننے والی اس فلم کا ٹیزر ’ڈنکی ڈراپ ون‘ ریڈ چیلیز کے یوٹیوب چینل پر بھی جاری کیا گیا جس کو اب تک 38 ملین سے زائد یوٹیوب صارفین دیکھ چکے ہیں۔

کہانی کا آغاز پنجاب کے کچھ دوستوں سے ہوتا دکھائی دیتا ہے جو لندن جانا چاہتے ہیں ۔ جس میں شاہ رخ خان سمیت تاپسی پنو، وکی کوشل اور دیگر دو افراد شامل ہیں۔ شاہ رخ کا کردار اپنے دوستوں کو کسی بھی طرح سے لندن پہنچانے کا عہد کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ علیزے شاہ نے اپنی خوبصورتی کا راز بتا دیا

ٹیزر میں شاہ رخ خان کو اپنے منفرد انداز میں رقص کرتے اور کشتی لڑتے بھی دیکھا جاسکتا ہے جبکہ شام ایک ویڈیو کلپ میں ٹریولنگ ایجنسی کے نمائندے کے ساتھ شاہ رخ خان کی دلچسپ گفتگو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ فلم ’ڈنکی‘ رواں سال 22 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بننے جارہی ہے جس کی کامیابی کی پیشگوئیاں ہر زبان زدِ عام ہیں۔