اداکارہ علیزے شاہ نے اپنی خوبصورتی کا راز بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے اپنی خوبصورتی کا راز ب بتادیا۔
اداکارہ علیزے شاہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا نیا مگر معروف نام ہیں جنہوں نے بہت کم وقت میں اپنی فنی مہارت اور خوبصورتی کی بدولت تیزی کے ساتھ ایک نمایا مقام حاصل کیا ہے۔
خوبصورتی اور نین نقش کی مالک اداکارہ علیزے شاہ نے اپنے شوبز کیرئیر کا آغاز سپر اسٹار میں معاون کردار سے کیا بعد ازاں پھر ہم نے انہیں عہد وفا سے مداحوں کے دل جیتتے دیکھا۔ کامیابی کی سیڑھی چڑھتے علیزے شاہ ان گنت تنازعات کا شکار بھی رہیں جس کی وجہ سے انکا نام اکثر سوشل میڈیا اور خبروں کی زینت بنا رہتا ہے۔
علیزے شاہ اپنی خوبصورتی اور معصوم شکل کیلئے بھی جانی جاتی ہیں۔ اس معصومیت اور خوبصورتی کا راز اپنے مداحوں سے شیئر کرنے کیلئے اداکارہ نے پہلی بار ویڈیو جاری کردی۔ یوٹیوب کے آفیشل چینل پر اداکارہ علیزے شاہ نے سگنیچر گلیم میک اپ کی کلیکشن دکھاتے ہوئے حسن کے متوالوں کے دل جیت لیے۔
مزید پڑھیں: ایف آئی اے نے خدیجہ شاہ کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی
ویڈیو میں علیزے شاہ نے میک اپ کا طریقہ اور اپنا میک اپ لُک شیئر کیے جو صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔
علیزے شاہ اپنے حسن میں اضافے کیلئے کنسیلر NAR،بلش- ڈائر،پاؤڈر- میک اسٹوڈیو فکس، برونزر - باڈی شاپ، ہائی لائٹر- بینیفٹ، آئی لائنر - باڈی شاپ، آئی پنسل- کیکو، کاجل- میبیلین اسکائی ہائی، ہونٹ پنسل- ایل اے گرل بریبڈز کے بیوٹی پراڈکٹس کا استعمال کیا۔