بلاکیڈ سے ایران کا پانچ ارب ڈالر کا نقصان

May 03, 2026 | 23:58:PM
بلاکیڈ سے ایران کا پانچ ارب ڈالر کا نقصان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکہ کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں پر جہازوں کی آمد و رفت روکنے کےنتیجہ میں اب تک ایران کاپانچ ارب ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔

واشنگٹن میں پنٹاگان ن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ایرانی پاسداران کے  آبنائے ہرمز بند کرنے کے جواب میں امریکہ نے ایران کی بندرگاہوں پر  بحری جہازوں کی آمد و رفت بند کرنے ک اور ایران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنے کے لئے جو بلاکیڈ کیا ہے اس کے سبب ایران کو صرف خام  تیل کی تقریباً 4.8 ارب ڈالر آمدن سے محروم کر دیا ہے۔ یہ اعداد و شمار ایرانی حکومت پر بڑھتے ہوئے معاشی دباؤ کی سنگینی کی علامت ہیں۔ 

 
دباؤ کا مرکزی ذریعہ
 امریکی تخمینوں کے مطابق بحری محاصرہ  (بلاکیڈ)  امریکی حکمت عملی میں ایک مرکزی "پریشر کارڈ" بن چکا ہے۔

 ویب سائٹ "ایکسیئس" کے مطابق اس بلاکیڈ کا مقصد تہران کی تیل برآمد کرنے کی صلاحیت کو کم کرنااور اسے ہتھیار ڈال کر امپنے نیوکلئیر مواد سے دستبردار ہونے پر مجبور کرنا ہے۔  کروڈ آئل ایران  میں زرمبادلہ  کی آمد کا کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔

     ایرانی معیشت بین الاقوامی پابندیوں، مقامی کرنسی کی قدر میں کمی اور افراط زر کی بلند شرح جیسے متعدد دباؤ کا شکار ہ رہی ہے۔  اب بلاکیڈ کے سبب  تیل کی آمدنی میں اس قدر کمی ایرانی حکومت کے لیے اندرونی اخراجات کی فراہمی اور معاشی استحکام برقرار رکھنے میں بڑھتے ہوئے چیلنجز پیدا کر رہی ہے۔

دیگر کیٹیگریز: دنیا
ٹیگز: