پی ایس ایل 11:فائنل میچ کا وقت تبدیل، 7 کی بجائے 8 بجے شرو ع ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 ںیوز )لاہور میں پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے فائنل کے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔ اختتامی تقریب کے باعث اب فائنل میچ رات 7 بجے کے بجائے 8 بجے شروع ہوگا۔
رپورٹس کے مطابق فائنل میں پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگز کے درمیان مقابلہ ہوگا، جس کا ٹاس شام 7 بج کر 30 منٹ پر کیا جائے گا، جبکہ اختتامی تقریب 6 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگی۔
اس سے قبل ٹاس کا وقت شام 6 بج کر 30 منٹ اور میچ کا آغاز 7 بجے مقرر تھا، تاہم تقریب کے پیش نظر شیڈول میں رد و بدل کیا گیا ہے۔
قبل ازیں چمچماتی انفینیٹی ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی، جہاں دونوں ٹیموں کے کپتان بابر اعظم اور مارنس لبوشن نے ڈبل ڈیکر بس پر ٹرافی کے ساتھ منفرد فوٹو شوٹ کیا اور دلچسپ انداز میں بس ڈرائیو کرتے ہوئے ریس بھی لگائی۔
پشاور زلمی 2017 کے بعد دوبارہ ٹائٹل اپنے نام کرنے کے لیے پُرعزم ہے، جبکہ حیدرآباد کنگز اپنی پہلی شرکت کو یادگار بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ فاتح ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ 5 لاکھ امریکی ڈالر انعام بھی دیا جائے گا۔