پاکستان سے ڈاک اور پارسل کی ترسیل پر پابندی عائد
پاکستان نے بھی جواب میں بھارت کے ساتھ تمام تجارتی تعلقات معطل کر دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارت نے پاکستان سے آنے والی تمام ڈاک اور پارسل سروسز بھی معطل کر دیں۔
بھارتی میڈیاکا کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان سے ڈاک اور پارسل کی ترسیل پر فضائی و زمینی پابندی عائدکردی ہے،پاکستانی بحری جہازوں کے بھارتی بندرگاہوں میں داخلے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی پرچم والے جہاز بھی پاکستانی بندرگاہوں میں نہیں بھیجے جائیں گے، بھارت نے پاکستان سے براہ راست یا بالواسطہ مال کی درآمدات پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔
بھارتی وزارت تجارت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فارن ٹریڈ پالیسی میں ایک نیا ضابطہ شامل کیا گیا ہے جس میں پاکستان سے آنے والے یا پاکستان سے برآمد ہونے والے تمام سامان کی درآمدات یا ٹرانزٹ پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مودی سرکار نے اپنے پیروں پر کلہاڑی مار لی ہے: مشعال ملک
پاکستان نے بھی جواب میں بھارت کے ساتھ تمام تجارتی تعلقات معطل کر دیئے ہیں اور واہگہ اٹاری بارڈر کے ذریعے ہونے والی تجارت بھی بند کر دی ہے۔