جنت مرزا نے شدید تنقید کے بعد وطن واپس لوٹنے کا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے شدیدتنقید کے بعد خاموشی توڑ دی۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ٹک ٹاکر نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے پاکستان واپس آنے کا اعلان کردیا۔

انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ مجھے لندن میں اپنی چھٹیاں گزارنی تھیں لیکن پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے بڑھتے ہوئے خدشات کے سبب میں نے اپنی چھٹیاں مختصر کرکے وطن واپس لوٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔
معروف ٹک ٹاکر نے لکھا کہ میں پاکستان سے بےحد محبت کرتی ہوں اور میرے لیے اپنے ملک کی سلامتی اور خوشحالی سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ہے۔
جنت مرزا نے مزید لکھا کہ جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں، یہ صرف تباہی اور بربادی لاتی ہے اور میرا پختہ یقین ہے کہ مسائل کو پُرامن مذاکرات اور ٹیبل ٹاک کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے نہ کہ تشدد اور جارحیت کے ذریعے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی فلمساز محمد علی نقوی پھر ایمی ایوارڈ کیلئے نامزد
انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے اختتام میں ملک کے روشن مستقبل اور پُرامن حل کی امید کا اظہار کیا ہے۔