پاکستانی فلمساز محمد علی نقوی پھر ایمی ایوارڈ کیلئے نامزد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستانی فلم ساز محمد علی نقوی ایک بار پھر ایمی ایوارڈ کے لیے نامزدہوگئے۔
فلم ساز محمد علی نقوی کواس بار نامزدگی ان کی دستاویزی فلم "ٹرننگ پوائنٹ: دی بمب اینڈ دی کولڈ وار" کے ذریعے ملی ہے، اس فلم کو بہترین تاریخی دستاویزی فلم کی کیٹیگری کے لیے منتخب کیاگیاہے۔
محمد علی نقوی کی ایمی ایوارڈ کے لیے یہ چوتھی نامزدگی ہے،وہ 2023 میں پرائم ٹائم ایمی میں نامزدگی حاصل کر نے والے پہلے پاکستانی تھے۔
یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان دنیا کے 10 امیر ترین اداکاروں میں شامل ہوگئے
ایمی ایوارڈ کے لیے نامزدگی کے حوالے سے محمدعلی نقوی کا کہنا ہے کہ ایمی ایوارڈ کے لیے ایک بار پھر نامزد ہونا میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے،بین الاقوامی سطح پر سرحدوں سے پار تک کہانیاں پہنچانا ایک ایسا اعزاز ہے جسے وہ ہلکا نہیں لیتے۔