شاہ رخ خان دنیا کے 10 امیر ترین اداکاروں میں شامل ہوگئے

May 02, 2025 | 22:52:PM
شاہ رخ خان دنیا کے 10 امیر ترین اداکاروں میں شامل ہوگئے
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز)بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف شخصیت کنگ خان دنیا کے 10 امیر ترین اداکاروں میں شامل ہوگئے ہیں۔شوبز  ویب سائٹ ’کوئی موئی‘ کے مطابق اداکار کے مداحوں کے لیے یہ ایک خوشی کا موقع ہے، وہ امیر ترین اداکاروں کی فہرست میں جگہ بنانے والے واحد انڈین ایکٹر ہیں۔
حیرت انگیز طور پر وہ 10 امیر ترین اداکاروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں یعنی وہ دنیا کے چوتھے سب سے امیر ترین اداکار ہیں،صرف یہی نہیں بلکہ شاہ رخ خان نے ہالی وڈ کے مشہور اداکاروں جیسے بریڈ پٹ، جارج کلونی اور رابرٹ ڈی نیرو کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ پوزیشن حاصل کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ پانچ برسوں کے دوران شاہ رخ خان کی دولت میں حیران کن طور پر 46 فیصد اضافہ ہوا ہے، 2025 میں شاہ رخ خان کی کل دولت 80 کروڑ 76 لاکھ ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔

شاہ رخ خان کی دولت کا بڑا حصہ ان کی فلموں، کاروباروں اور سرمایہ کاریوں سے آتا ہے، 2023 میں شاہ رخ خان نے ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ جیسی بلاک بسٹر فلموں کے ذریعے ہالی وُڈ میں شاندار کم بیک کیا۔

شاہ رخ خان نے 70 کروڑ 42 لاکھ ڈالر دولت رکھنے والے جارج کلونی کو 16 فیصد کے فرق سے پیچھے چھوڑا ہے، 2025 کی امیر ترین اداکاروں کی عالمی فہرست میں پہلی تین پوزیشنز پر پر 80 کروڑ 91 لاکھ ڈالر کے ساتھ ٹام کروز تیسرے نمبر پر،ایک ارب 19 کروڑ ڈالر کے ساتھ دی راک جانسن دوسرے نمبر پر جبکہ ایک ارب 49 کروڑ ڈالر کے ساتھ آرنلڈ شوارزینیگر پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :یوٹیوبر رجب بٹ کا لندن میں پاسپورٹ چوری، عارضی دستاویزات پر وطن واپسی