اسرائیلی بربریت نہ رک سکی،مزید 43 فلسطینی شہید

شہداء کی تعداد 52 ہزار 418 ہوگئی،امداد کی بندش بھی تیسرے ماہ میں داخل ہوگئی

May 03, 2025 | 10:35:AM
اسرائیلی بربریت نہ رک سکی،مزید 43 فلسطینی شہید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) اسرائیلی فورسزکی بربریت کاسلسلہ نہ رک سکااورتازہ حملوں میں مزید 43 فلسطینی شہیدہوگئے۔

اسرائیلی فورسز کے حملوں میں 24 گھنٹے کے دوران 43 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ شہداء کی مجموعی تعداد 52 ہزار 418 ہوگئی،1 لاکھ 18 ہزار 91 فلسطینی زخمی بھی ہوچکے ہیں۔

غزہ میں امداد کی بندش بھی تیسرے ماہ میں داخل ہوگئی ہے اور غزہ کیلئے امدادی سامان اور رضا کاروں کو لے جانے والے بحری جہاز پر بھی اسرائیل کی جانب سے بمباری کی گئی ہے، فلاحی تنظیم کے مطابق ڈرون حملے کے ذریعے بحری جہاز کے جنریٹر کو نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:شمالی وزیرستان میں صبح 6 سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ

آئرلینڈ، آسٹریا اور دیگرممالک کی حکومتوں نے اسرائیلی ناکہ بندی کی مذمت کی ہے جبکہ  ایمنسٹی انٹرنیشنل نے خوراک اور ادویات کی بندش کواسرائیل کا ’’جنگی جرم‘‘ قرار دیاہے۔