جام پورمیں تیز آندھی2 افراد  کی موت کا باعث بن گئی

May 03, 2025 | 00:19:AM
 جام پورمیں تیز آندھی2 افراد  کی موت کا باعث بن گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد جاوید)  راجن پور کی تحصیل جام پور میں دو الگ الگ واقعات میں تیز آندھی کے باعث اڑ کر آنیوالی سولر پلٹیس لگنے سے ایک 8 سالہ بچے سمیت دو افراد  جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق جام پورمیں تیز آندھی موت کا باعث بن گئی ، جام پور کے علاقے گلبرگ سٹی میں چھت پر رکھی سولرپلیٹ اڑ کر گھرمیں آ گری، سولرپلیٹ سرمیں لگنے سے شاہدرندجاں بحق ہوگیا،شاہد رند پٹواری محکمہ مال جام پورمیں تعینات تھا۔ 

دوسر واقعہ بھی جام پور میں پیش آیا  جہاں نواحی علاقہ حاجی پور کے بشیر نگرمیں آندھی کے باعث سولرپلیٹس چھت سے گھرمیں آ گری اور  گھرمیں سویا 8 سالہ بچہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈھول بجنے لگا۔۔سول ڈیفنس نے 50الیکٹرک سائرن نصب کر دیئے