ڈالر سستا، سٹاک ایکس چینج میں بہتری آ گئی

May 03, 2023 | 17:41:PM
ڈالر سستا، سٹاک ایکس چینج میں بہتری آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) روپے کی  قدر میں معمولی کمی کے بعد پاکستان سٹاک ایکس چینج میں بھی بہتری  آ گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار ی روز کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 160 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے، 100 انڈیکس 42 ہزار کی نفسیاتی سطح عبور کرگیا ہے، سٹاک ایکس چینج میں 100 انڈیکس 0.38 فیصد اضافے سے 42 ہزار 087 کی سطح پر بند ہوا ہے۔
سٹاک ایکس چینج میں آج 10.17 ارب روپے مالیت کے 28.90 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا، دوسری جانب انٹربینک میں امریکی ڈالر 4 پیسے سستا ہوگیا ہے، انٹربینک میں ڈالر 283.92 روپے سے کم ہوکر 283.88روپے پر بند ہوا ، کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 284 روپے سے 283.65 روپے کے درمیان ٹریڈ ہوا۔