فواد عالم کی سنٹرل کنٹریکٹ میں ترقی کا امکان

May 03, 2021 | 11:35:AM
فواد عالم کی ترقی کا امکان
کیپشن: فواد عالم کی ترقی کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) فواد عالم کو عمدہ کارکردگی کا انعام جلد ملے گا جب کہ نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں ان کی ترقی کا امکان ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نئے سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے کارکردگی اور فٹنس کی بنیاد پر فیصلے کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق واپسی کے بعد ٹیسٹ میچز میں مسلسل عمدہ پرفارم کرنے والے فواد عالم کو ''سی'' سے ''بی'' کیٹیگری میں ترقی ملنے کا روشن امکان ہے۔فواد کی طرح صرف ٹیسٹ فارمیٹ کھیلنے والے اظہر علی کی ''اے'' سے ''بی'' کیٹیگری میں تنزلی ہوسکتی ہے، بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان کی ٹاپ کیٹیگری میں جگہ پکی ہے۔

گزشتہ سیزن میں انکار کرنے والے تجربہ کار محمد حفیظ کو بھی کنٹریکٹ پیش کیا جائے گا، کارکردگی نہ دکھانے والے بعض بڑے ناموں کو تنزلی یا فہرست سے اخراج کا صدمہ برداشت کرنا پڑسکتا ہے، چند نوجوان پرفارمرز کو ترقی ملنا ممکن ہے۔حسن علی،فہیم اشرف،عثمان قادر ، زاہد محمود،عمران بٹ اور محمد نواز کنٹریکٹ کی فہرست میں آسانی سے جگہ بناسکتے ہیں، عثمان شنواری،افتخار احمد، اسد شفیق اور حارث سہیل باہر ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  مذاکرات مثبت ہوئے جلد بریک تھرو ملے گا۔۔۔صاحبزادہ حامد رضا