ایم ڈی کیٹ کے پاسنگ مارکس 33 رکھنے کا مطالبہ آ گیا

Mar 03, 2026 | 19:22:PM
ایم ڈی کیٹ کے پاسنگ مارکس 33 رکھنے کا مطالبہ آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سینیٹ کی کمیٹی کے چئیرمین نے بتایا ہے کہ سندھ، پنجاب میں میڈیکل کالجز کی سیٹیں تاحال پر نہیں ہوئیں۔

 کمیٹی کے چئیرمین سینیٹر عامر ولی الدین  نے بتایا کہ  پی ایم ڈی سی ویٹج نمبرز کی شرح زائد ہونے پر داخلے نہیں ہو سکے۔

 چیئرمین کمیٹی سینیٹر عامر ولی الدین نے مزید بتایا کہ حکومت کی خصوصی کمیٹی نے میڈیکل کالج فیس 18 لاکھ  روپے مقرر کی تھی۔ پرائیویٹ میڈیکل کالج 30 لاکھ روپے  تک فیس وصول کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا،  پی ایم ڈی سی میڈیکل کالجز فیسوں پر توجہ دے۔

سینیٹر انوشہ رحمان نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں ناکام ہونے والوں کے لئے  سپلیمنٹری امتحان کا انتظام کرنے کا مطالبہ کیا۔  اور کہا کہ  ایم ڈی کیٹ میں 1 نمبر کم لینے والے سٹوڈنت کا بھی پورا  ایک سال ضائع ہو جاتا ہے، انوشہ رحمان نے کہا،  ایک نمبر کے باعث بچے کا سال ضائع ہونا ا افسوسناک ہے۔

کمیٹی کے چئیرمین سینیٹر عامر ولی نے کہا، ایم ڈی کیٹ کے پاسنگ مارکس 33 فیصد ہونے چاہئے ہیں۔

سینیٹر مصطفیٰ کمال نے اس موقع پر کہا کہ کمیٹی ایم ڈی کیٹ پاسنگ مارکس کم کرنے کے بارے میں پی ایم ڈی سی کو ہدایات دے۔ پی ایم ڈی سی ایم ڈی کیٹ پاسنگ مارکس پر رپورٹ کمیٹی کو پیش کرے۔ ہر سال آپ 22 ہزار سے زائد طلبہ کو داخلہ نہیں دے سکتے۔

یہ بھی پڑھیئے:   ابھی روانہ ہو جاؤ: لاکھوں  امریکیوں کو اسرائیل اور مشرق وسطیٰ کے تقریباً تمام ممالک فوراً چھوڑنے کاحکم