گزشتہ سال سے اب تک 4274 بھکاری گرفتار، تفصیلات سینیٹ میں پیش

Mar 03, 2026 | 13:42:PM
گزشتہ سال سے اب تک 4274 بھکاری گرفتار، تفصیلات سینیٹ میں پیش
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی دارالحکومت میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران گزشتہ سال 2025 اور سال 2026 کے پہلے ماہ میں مجموعی طور پر 4 ہزار 274 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

یہ تفصیلات وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سینیٹ میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں پیش کیں۔

 وزارت داخلہ کے مطابق پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 345 مقدمات (ایف آئی آرز) درج کیے گئے جبکہ 775 قلندراجات کا اندراج بھی عمل میں لایا گیا۔

تحریری جواب میں بتایا گیا کہ گرفتار افراد میں مرد، خواتین، کم سن بچے اور ٹرانس جینڈرز شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:ملک بھر کے ایئرپورٹس سے مشرقِ وسطیٰ کیلئے 115 پروازیں منسوخ

 وزارت داخلہ کے مطابق انسدادِ گداگری مہم کے تحت یہ کارروائیاں وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں کی گئیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایوان کو آگاہ کیا کہ گرفتار شدگان کو قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد جوڈیشل لاک اپ اور شیلٹر ہومز منتقل کیا گیا ہے۔

 جبکہ اس مہم کا مقصد پیشہ ور بھکاریوں کے منظم نیٹ ورکس کی بیخ کنی اور شہریوں کو پیشہ ور گداگری سے محفوظ بنانا ہے۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی اور اس ضمن میں متعلقہ اداروں کے درمیان مربوط حکمت عملی اختیار کی گئی ہے۔