ایران اسرائیل جنگ پھیلتی چلی جائے گی، پاکستان کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے، شیخ رشید 

Mar 03, 2026 | 10:20:AM
ایران اسرائیل جنگ پھیلتی چلی جائے گی، پاکستان کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے، شیخ رشید 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل جنگ پھیلتی چلی جائے گی، پاکستان کو اب ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

 جی ایچ کیو حملہ کیس میں پیشی کے موقع پر انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت عالم اسلام کا نقصان ہے، امریکہ اور اسرائیل نے مل کر خامنہ ای کو انکی اہلیہ اور بچوں سمیت شہید کیا۔

 شیخ رشید نے کہا کہ افغان دہشت گرد پاکستان میں داخل ہوکر دہشت گردی کر سکتے ہیں، ہمیں اپنے سکولوں اور مساجد پر نظر رکھنا ہوگی، پاکستان کو کچھ نہیں ہوسکتا یہ قیامت تک زندہ رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:سیکیورٹی خدشات!انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بڑا فیصلہ کر لیا

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں غریب کا جینا مشکل ہوگیا ہے، افطاری اور سحری کا کوئی کاروبار نہیں رہا، دکانداروں کا عید سیزن نہیں لگ رہا۔ غریب ملک میں زندہ ہی مر گیا ہے۔