ڈالر کی قیمتوں میں عدم استحکام: سولر سسٹم کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

Mar 03, 2023 | 14:29:PM
ڈالر کی قیمتوں میں عدم استحکام کے باعث صارفین کے لئے سولر سسٹم کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ڈالر کی قیمتوں میں عدم استحکام کے باعث صارفین کے لئے سولر سسٹم کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا۔

صارفین کے لئے سولر سسٹم کی تنصیب کی قیمت میں 100 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پانچ کلو واٹ کے سسٹم کی قیمت 5 لاکھ سے بڑھ کر 13 لاکھ روپے تک پہنچ گئی۔

ضرور پڑھیں :عدالت کا احترام نہیں کیا گیا: جج کے عمران خان کی گزشتہ پیشی پر ریمارکس

 سات کلوواٹ کے سولر سسٹم کی قیمت 8 سے بڑھ کر 17 لاکھ روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ دس کلو واٹ کا سولر سسٹم 9 سے بڑھ کر 23 لاکھ روپے تک پہنچ گیا۔ بارہ کلو واٹ کا سسٹم 12 سے بڑھ کر 24 لاکھ روپے تک پہنچ گیا۔

وفاقی حکومت نے سولر سسٹم سے بجلی کی پیداوار بڑھانے کا پراجیکٹ شروع کیا تھا۔ قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے سولر سسٹم پر منتقلی صارفین کے لئے مشکل ہوگئی۔