سنجے دت ’ہیرا پھیری 3‘ کا حصہ بن گئے

Mar 03, 2023 | 09:56:AM
پرومو کی عکسبندی کے دوران وائرل ہونے والی تصاویر کے بعد فلم شائقین کے درمیان ’ہیرا پھیری 3‘ سے متعلق بہت بات ہو رہی ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) منا بھائی ایم بی بی ایس سے شہرت پانے والے سنجے دت ایک بالی ووڈ فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔یہ فلم کون سی ہے؟

پرومو کی عکسبندی کے دوران وائرل ہونے والی تصاویر کے بعد فلم شائقین کے درمیان ’ہیرا پھیری 3‘ سے متعلق بہت بات ہو رہی ہے۔  بھارتی میڈیا کے مطابق ہیرا پھیری 3 میں سنجے دت بھی شامل ہوں گے، وہ جرائم پیشہ شخص کا کردار ادا کریں گے۔

ہیرا پھیری 3 کا آغاز پھر ہیرا پھیری کے آخری سین سے ہو گا، یہاں سے کہانی شروع ہو گی اور تینوں مرکزی کرداروں کو اسلحہ اور مافیا کے بین الاقوامی نیٹ ورک میں دکھایا جائے گا۔

بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ پیرا پھیری 3 دراصل آنجہانی لکھاری نیرن وورا نے لکھی تھی۔ انہوں نے ہی ہیرا پھیری کے پچھلے دو پارٹس میں بھرپور حصہ ڈالا تھا۔

مزید پڑھیں: حریم شاہ کی زندگی پر مبنی ماضی کی فلم کا ٹیزر ایک بار پھر جاری

نیرج کے تحریر کردہ پلاٹ میں موجودہ صورتحال سے مطابقت پیدا کرکے فلم میں ڈھالا گیا ہے۔

سنجے دت روی کشن کے دور کے بھائی کا کردار ادا کریں گے، روی کشن وہ شخص تھا جسے کئی دیگر کی طرح راجو، شام اور بابو راؤ نے پھر ہیرا پھیری میں بےوقوف بنا کر پیسے اینٹھے تھے۔