حریم شاہ کی زندگی پر مبنی ماضی کی فلم کا ٹیزر ایک بار پھر جاری

Mar 03, 2023 | 09:07:AM
حریم شاہ کی زندگی پر مبنی ان کی ڈیبیو فلم ’راز‘ کا ٹیزر ایک بار پھر جاری ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) غیر اخلاقی ویڈیوز وائرل ہونے کے باعث خبروں کی زینت بننے والی ٹک ٹاکر حریم شاہ کی زندگی پر مبنی ان کی ڈیبیو فلم ’راز‘ کا ٹیزر ایک بار پھر جاری ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔  

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم اردو فلکس نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کی زندگی پر مبنی 2 برس قبل ریلیز ہونے والی فلم ’راز‘ کا ٹیزر ایک بار پھر اس وقت شیئر کیا ہے، جب حریم شاہ نازیبا ویڈیو کے باعث تنازعات میں گِھری ہوئی ہیں۔

خیال رہے کہ ٹک ٹاکر کی زندگی پر مبنی فلم ’راز‘ سے حریم شاہ نے 2 برس قبل اداکاری کے میدان میں باقاعدہ طور پر قدم رکھا تھا، اس فلم کی ہدایت کاری اسد علی زیدی نے جبکہ کہانی منصور سعید نے تحریر کی تھی۔

View this post on Instagram

A post shared by UrduFlix (@urduflixofficial)

یہاں سوال یہ کھڑا ہوتا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا ماضی میں ریلیز ہونے والی فلم کا یہ ٹیزر ایک بار پھر او ٹی وی پلیٹ فارم اردو فلکس پر گزشتہ روز دوبارہ کیوں جاری کیا گیا ہے؟

یاد رہے کہ ماضی میں سیاستدانوں اور معروف شخصیات کی ویڈیوز وائرل کرکے اور متنازع دعوؤں کے باعث شہرت حاصل کرنے والی ٹک ٹاکر حریم شاہ ان دنوں خود اپنی نازیبا ویڈیوز لیک ہونے کے باعث شہہ سرخیوں میں ہیں۔

واضح رہے کہ نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد حریم شاہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں دعویٰ کیا تھا کہ ان کی ویڈیوز کو ان کی ماضی میں قریب رہنے والی ٹک ٹاکرز صندل خٹک اور عائشہ نے وائرل کیا ہے اوراب ان کے شوہر بلال شاہ کا بیان بھی سامنے آیا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ویڈیو لیک کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔