وفاقی بیوروکریسی میں کئی اہم تقرر اور تبادلے کر دئیےگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد ترک) وفاقی بیوروکریسی میں آج کئی اہم تقرر اور تبادلے کئے گئے ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل، ایوان صدر ماجد محسن پنہوار کا تبادلہ کر کے ان کی خدمات ڈیپوٹیشن پر ابتدائی طور پر ایک سال کیلئے 'اوگرا' کے سپرد کی گئی ہیں جبکہ پنجاب حکومت میں تعینات پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 18 کے عمران علی سلطان کو تبدیل کر کے ان کی خدمات ڈیپوٹیشن پر ا یک سال کیلئے 'اوگرا' کے سپرد کی گئی ہیں۔
پنجاب میں تعینات پولیس سروس کی گریڈ 18 کی کائنات اظہر خان کو تبدیل کر کے ان کی خدمات اسلام آباد پولیس کے سپرد کی گئی ہیں۔
وزیراعظم نے پاکستان ریلویز کے قانونی مشیر سلمان کاظمی کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔ سلمان کاظمی، پاکستان ریلویز میں ایم پی ٹو اسکیل میں بطور لیگل ایڈوائزر خدمات انجام دے رہے تھے۔ ان کا استعفیٰ 8 مئی 2026 سے مؤثر قرار دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: امریکہ نے ایران کے سب سے بڑے کریپٹو کرنسی ایکسچینج اور 3 شخصیات پرپابندیاں لگادیں
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ایک اور نوٹیفیکشن کے مطابق وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس میں تعینات جوائنٹ سیکریٹری نائلہ باقر کو پی ایچ اے فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے۔
نائلہ باقر اپنی موجودہ ذمہ داریوں کے ساتھ 3 ماہ کیلئے یا مستقل تعیناتی تک (جو بھی پہلے ہو) اضافی فرائض انجام دیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: فارورڈ بلاک نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے تحریک کا اعلان کر دیا