نئے بجٹ میں اہم معاملات پر پیپلز پارٹی اور حکومت کے اختلافات حل نہیں ہو سکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) نئے مالی بجٹ میں اہم معاملات پر پاکستان پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان اختلافات حل نہیں ہو سکے۔ آج ہونے والے مذاکرات کسی نتیجہ کے بغیر ختم ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق پیپلز پارٹی اور حکومت کے مابین مذاکرات ختم ہو گئے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر ، شیری رحمان اور سلیم مانڈوی والا مذاکرات میں شامل ہوئے، حکومت کی طرف سے وزیر خزانہ اورنگ زیب نے مذاکراتی ٹیم کی قیادت کی۔ پیپلز پارٹی اور وفاقی ھکومت کے بجٹ پر مذاکرات بے نتیجہ ختم
مذاکرات ختم ہونے کے بعد پیپلز پارٹی کا وفد واپس روانہ ہوگیا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بھی مذاکرات سے چلے گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی اور وفاقی حکومت کے درمیان نئے مالی سال کے بجٹ میں اہم ایشوز پر اختلافات مذاکرات کے بعد بھی برقرار ہیں۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی اور وفاقی حکومت کےدرمیان مذاکرات میں اختلافات حل کرنے میں کوئی پیش رفت نیں ہوئی۔
اب پیپلزپارٹی اور حکومت کی سینئیر قیادت کی ملاقات میں یہ معاملہ زیر بحث آئے گا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے ایران کے سب سے بڑے کریپٹو کرنسی ایکسچینج اور 3 شخصیات پرپابندیاں لگادیں
ذرائع نے بتایاکہ پیپلزپارٹی اور وفاقی حکومت کی سینئر قیادت کے درمیان ایک دو روز میں ملاقات ہوگی۔
ذرائع کے مطابق اب نائب وزیراعظم اسحاق ڈارپیپلزپارٹی کے چیئرمین اور شریک چیئرمین سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے 10 جون کو بجٹ اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اجلاس سے پہلے وفاقی حکومت چاہتی ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ بجٹ کے اہم معاملات پر اتفاق رائے ہو جائے تاہم ذرائع بتا رہے ہیں کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ مذاکرات کا نتیجہ کچھ بھی ہو بجٹ 10جون کو پیش ہوگا۔
یہ بھی پرحیئے: ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں آندھی اور بارش، بجلی کی ترسیل کا نام درہم برہم