ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان بجٹ مذاکرات کی اندرونی کہانی
بجٹ مذاکراتی ٹیموں کے درمیان گرما گرمی ،شیری رحمان نے معاملہ ٹھنڈاکرایا،24 نیوز نے پتہ لگا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی )ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان بجٹ مذاکرات کی اندرونی کہانی کا 24 نیوز نے پتہ لگا لیا۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی بجٹ مذاکراتی ٹیموں کے درمیان گرما گرمی ہوگئی جس کے بعد شیری رحمان نے معاملہ ٹھنڈاکرایا۔ اسحاق ڈارنے پیپلزپارٹی اراکین کو یقین دہانی کرائی کہ ہم بجٹ دستاویزات پیش کرنے سے قبل پیپلزپارٹی کو دیں گے۔
ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے بجٹ کا حجم سمیت بجٹ کی تفصیلات طلب کرنے کے لئے مراد علی شاہ کو بھیجا، مراد علی شاہ نے وفاقی وزیر خزانہ سے سوال کیاکہ بجٹ کا کتنا حجم ہے؟محمد اورنگزیب نے مراد علی شاہ سے کہا شاہ صاحب آپ کیسی بات کر رہے ہیں، ایسے معاملہ نہیں چلے گا، آپ خود بجٹ پیش کر دیں۔
شیری رحمان نے دونوں کے درمیان معاملے کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی،اسحاق ڈار کچھ دیر بعد مذاکرات میں پہنچے تووزیر اعلیٰ سندھ نے اسحاق ڈار سے بھی بجٹ کا حجم،اہداف اور اعدوشمار کا مطالبہ کیا جس پراسحاق ڈار نے وزیراعلیٰ سندھ کو بجٹ کا حجم اور اعدوشمار دینے کا وعدہ کیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی سیکرٹری خزانہ نے مراد علی شاہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اگلی حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی ،آپ کو خود اندازہ ہوجائے گاکہ آئی ایم ایف کی کتنی سخت شرائط ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:کاروباری سرگرمیوں کے نئے اوقات کار نافذ،نوٹیفیکیشن جاری
ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے مراد علی شاہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں کچھ اہداف پر اختلاف ہے جلد ہی اسکو نمٹا لیں گے۔