بلوچستان اسمبلی میں زرعی سولرائزیشن اور بجلی چوری کی روک تھام کا بل منظور

Jun 03, 2025 | 19:51:PM
 بلوچستان اسمبلی میں زرعی سولرائزیشن اور بجلی چوری کی روک تھام کا بل منظور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین )بلوچستان اسمبلی نے زرعی سولرائزیشن اور بجلی چوری کی روک تھام کا بل منظور کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی زیرِ صدارت 15 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا،اجلاس کا آغاز دہشتگردی کے واقعات میں شہید اور دیگر انتقال کر جانے والے افراد کے لیے فاتحہ خوانی سے کیا گیا۔

ایوان میں  بلوچستان زرعی سولرائزیشن اور بجلی چوری کی روک تھام کا قانون 2025 پیش کیا گیا جسے رکن اسمبلی فرح عظیم شاہ نے پیش کیا، بحث کے بعد بل کو منظوری دے دی گئی۔ 

 اجلاس کے دوران سیکرٹری ٹرانسپورٹ حیات خان نے گرین بس سروس سے متعلق اہم بریفنگ دی جس میں بتایا گیاکوئٹہ میں گرین بس سروس سے یومیہ 8 ہزار افراد مستفید ہو رہے ہیں،حکومت گرین بس سروس کے لیے 13 کروڑ روپے سبسڈی فراہم کر رہی ہے،موجودہ ریونیو 14 کروڑ روپے ہے جو مستقبل میں 27 کروڑ روپے تک پہنچنے کی توقع ہے،مزید 21 گرین بسیں جلد کوئٹہ اور تربت کے لیے لائی جائیں گی۔

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور ہائیکورٹ میں پیکا ترمیمی ایکٹ کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی