لاہور ہائیکورٹ میں پیکا ترمیمی ایکٹ کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

Jun 03, 2025 | 19:24:PM
 لاہور ہائیکورٹ میں پیکا ترمیمی ایکٹ کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران عدالت نے ہوم ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر فریقین کو جواب جمع کروانے کے لیے مہلت دے دی ہے۔

جسٹس فاروق حیدر نے سینئر صحافی رانا عظیم سمیت دیگر درخواست گزاروں کی جانب سے دائر درخواستوں پر سماعت کی درخواست گزاروں کی جانب سے  اظہر صدیق ایڈووکیٹ  پیش ہوئے۔ 

دورانِ سماعت اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد ادریس بھٹی نے فریقین کی جانب سے جواب جمع کروانے کے لیے مہلت کی استدعا کی  جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

درخواستوں میں وفاقی حکومت، پنجاب حکومت، ہوم سیکرٹری اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے پرانے آئی فونز اور اینڈرائیڈ فونز کے لیے سپورٹ ختم کردی