معروف اداکار کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا،56 سالہ قاتل گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں مقبول اینی میٹڈ سیریز کنگ آف دی ہل میں ‘جان ریڈکورن‘ کے کردار کو آواز دینے والے امریکی اداکار جوناتھن جوس کو سان انتونیو شہر میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی سان انتونیو کی مقامی پولیس موقع پر پہنچی، جہاں جوناتھن جوس کو شدید زخمی حالت میں پایا گیا۔ فوری طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کے باوجود، وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔پولیس نے اس واقعے میں ملوث ایک 56 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق، یہ واقعہ ذاتی نوعیت کے تنازع کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔ پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اداکار کو متعدد گولیاں ماری گئیں، جو اُن کی موت کا سبب بنیں۔سان انتونیو پولیس ڈیپارٹمنٹ نے وضاحت کی ہے کہ فی الوقت ایسے کوئی شواہد موجود نہیں جن سے واقعے کے پسِ پردہ کسی نفرت انگیز محرک، بالخصوص ہم جنس پرستی، کی تصدیق ہو۔ تاہم، اگر مستقبل میں اس نوعیت کا کوئی ثبوت سامنے آیا تو قانونی کارروائی مزید سخت کی جائے گی۔
واضح رہے کہ اداکار جوناتھن جوس نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز معروف سیریز Walker, Texas Ranger سے کیا، تاہم انہیں عالمی سطح پر شہرت کنگ آف دی ہل میں جان ریڈکورن کی آواز دینے سے ملی۔ وہ ایک باصلاحیت موسیقار بھی تھے اور The Red Corn Band کے مرکزی رکن تھے۔ ان کی آواز میں سیریز کا نیا سیزن رواں برس ریلیز کیا جانا تھا۔ تاہم وہ اس سے قبل قتل کر دیئے گئے۔
ثنا یوسف کے قاتل کی گرفتاری،113 ویڈیوز اور300فون کالز کا تجزیہ کیا،آئی جی اسلام آباد