سارہ علی خان کو سوشل میڈیا انفلونسر کا نقل اتارنا پسند آگیا

Jun 03, 2023 | 18:13:PM
سارہ علی خان کو سوشل میڈیا انفلونسر کا نقل اتارنا پسند آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ سارہ علی خان کو سوشل میڈیا کو سوشل میڈیا انفلوئنسر کی جانب سے اُن کی نقل اتارنے والی ویڈیو پسند آگئی۔ 

تفصیلات کے مطابق سارہ علی خان بھارتی اداکار اور چھوٹے نواب سیف علی خان کی صاجزادی ہیں اور ان دنوں اپنی نئی فلم "ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے" کی پروموشن میں مصروف ہیں اور اسی دوران انہوں نے اپنے حالیہ دورہ کلکتہ کی ویڈیو بھی شیئر کی۔ 

یہی نہیں بلکہ سارہ علی خان سوشل میڈیا پر سرگرم رہتی ہیں اور فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وہ اپنی ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جن میں اکثر وہ ٹور گائیڈ دکھائی دیتی ہیں اور بتاتی ہیں کہ وہ اس وقت کہاں ہیں اور یہ مقام کس وجہ سے مشہور ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سونا پھر سے سستا،فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟ جانیے

ان کی اسی ویڈیو کی نقل ایک مواد تخلیق کار فنکارہ دھرنا درگا نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے ۔

View this post on Instagram

A post shared by Dharna Durga (@dharnaaaaa)

ویڈیو میں انہیں سارہ علی خان کی طرح ہی اپنے دیکھنے والوں کو ہاتھ جوڑ کر مخاطب کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

  
 
 

سارہ علی خان کو درگا کی ویڈیو اتنی پسند آئی کہ انہوں نے اسے اپنی انسٹاگرام سٹوری پر شیئر کیا اور لکھا کہ "انہیں یہ پسند آئی۔"