مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 13.52 فیصد پر آگئی
ہفتہ وار مہنگائی میں 0.98 فیصد کمی ،23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم )وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ملک میں مجموعی سالانہ مہنگائی کی شرح 13.52 فیصد پر آ گئی۔
ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 0.98 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، تاہم مجموعی کمی کے باوجود 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیاہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی سے متعلق جاری کی گئی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ٹماٹر کی قیمتوں میں 125.40 فیصد کا بڑا اضافہ دیکھاگیا،پیاز 10.72 فیصد اور آلو 10.06 فیصد مہنگے ہوئے۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق انڈے 8.32 اور آٹا5.08 فیصد مہنگا ہوا،دودھ،دہی اور چاول سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہواہے۔
یہ بھی پڑھیں:لاہورسمیت پنجاب میں ٹریفک چالانز کانیا نظام متعارف
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق چکن 1.97 اور کیلے 1.44 فیصد سستے ہوئے،دالیں،چینی،پیٹرول ،ایل پی جی اورلہسن کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی ہے۔