وزیر داخلہ محسن نقوی کی قائم مقام گورنر مکہ سے ملاقات، باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا اعادہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جدہ میں مکہ ریجن کے قائم مقام گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔
گورنر جدہ شہزادہ سعود بن عبداللہ بن جلوی، گورنر طائف شہزادہ سعود بن نہار بن سعود اور شاہی خاندان کی معزز شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک سعودیہ تاریخی و برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ عمرہ و حج کے لیے بہترین انتظامات پر قائم مقام گورنر مکہ ریجن کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔
قائم مقام گورنر مکہ ریجن نے پی سی بی اور سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن کے معاہدے کو خوش آئند قرار دیا اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دینے اور ہر ممکن تعاون کا اعادہ بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمتوں میں دوسرے روز بھی ریکارڈ اضافہ
قائم مقام گورنرنے جدہ میں پہلے بین الاقوامی معیار کے اسٹیڈیم بنانے کے فیصلے کو سراہا، سعودی گورنر نے اپنے ریجن میں اسٹیڈیم کی تعمیر کے لیے پی سی بی کے ساتھ بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔