نیا سٹیج ڈارامہ ایکٹ تیار ،10سے زائد تبدیلیاں،ہر تھیٹر کی 3 ماہ بعد کارکردگی چیک ہو گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زین مدنی)حکومت پنجاب کی جانب سے بنایا نیا ڈراما ایکٹ تیار ہوگیا ،جس میں دس سے زائد تبدیلیاں کی گئیں ہیں ۔ہر تھیٹر کی تین تین ماہ کی کارکردگی جانچی جائے گی ۔
تفصیلات کے مطابق نئے ترتیب دیئے جانیوالے ڈراما ایکٹ میں10 سے زائد تبدیلیاں کی گئیں ہیں ،ہر تھیٹر سکرپٹ کونسل کے منظور شدہ رائٹر کا جمع ہوگا ،ہر تھیٹر کی تین تین ماہ کی کارکردگی جانچی جائے گی ،جس تھیٹر پر مسلسل تین دفعہ ایکٹ کی خلاف ورزی ہوئی اس تھیٹر کو ایک سے تین ماہ کے لیے بند کیا جا سکتا ہے ،اداکار اور اداکاراؤں کو غیر اخلاقی پرفارمنسز پر ایک سال سے پانچ سال تک پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا ،تھیٹر پر مانیٹرنگ کا نظام مزید بہتر کرنے کے لیے مزید محکموں کی مدد بھی لے جائے گی،تھیٹر پرڈیوسر اور ڈائریکٹر کے خلاف قانونی کاروائی بھی ہوا کرے گی ،نیا ڈراما ایکٹ اسی ماہ جولائی میں نافذ کردیا جائے گا ،محکمہ اطلاعات و ثقافت نے ڈراما ایکٹ کی تیاری مکمل کر لی جسے آئندہ ہفتے اسمبلی سے پاس کروایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کیلئے پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے نامور پہلوان کا 100 برس کی عمر میں انتقال