کراچی میں 26 سالہ موٹر مکینک قتل کیس میں بیوی اور سالا گرفتار

Jul 03, 2025 | 20:49:PM
کراچی میں 26 سالہ موٹر مکینک قتل کیس میں بیوی اور سالا گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی کے علاقے کورنگی میں 26 سالہ موٹرمکینک قتل کیس میں بیوی اورسالے کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایف آئی آرمیں ملزمہ کا ماموں بھی نامزد ہے۔ مدعی کا کہنا ہے بیٹے نے پندرہ ماہ پہلے پسند کی شادی کی۔ گھریلو جھگڑوں کے بعد معاملہ طلاق تک پہنچ گیا تھا۔

کراچی کے علاقے کورنگی میں مکینک عمیر کے قتل کاواقعے میں پولیس نےمقتول کی بیوی اور سالے کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ مقتول کے والد اشفاق احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمہ قتل کی دفعات کے تحت تھانہ عوامی کالونی میں درج کیا گیا ہے۔

پولیس کےمطابق مقدمے میں رباب فاطمہ، عبدالوہاب اور لڑکی کے ماموں نامزد ہیں، مقدمے کے متن کے مطابق بیٹے نے پندرہ ماہ قبل رباب فاطمہ سے پسند کی شادی کی تھی۔

مقدمے کے مطابق رباب فاطمہ ٹیچر تھی بیٹے اور بہو میں جھگڑے رہتے تھےکیونکہ بیٹا بہو کو نوکری چھوڑنے کا کہتا تھاجس کے بعد معاملہ طلاق تک پہنچ گیا۔

مقدمہ کے مطابق بیٹا عمیر رباب فاطمہ کو لینے اس کے گھر گیا تھا جہاں یہ واقعہ پیش آ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:سنی اتحادکونسل کے 26ارکان کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - سندھ
ٹیگز: