بلوچستان، ناقص کارکردگی اورغفلت برتنے والے9 ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز  معطل

Jul 03, 2025 | 18:27:PM
بلوچستان، ناقص کارکردگی اورغفلت برتنے والے9 ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز  معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بلوچستان  کے محکمہ صحت نے ملازمین کی  کارکردگی اور نظم و ضبط  ایکٹ (بیڈا) کے سیکشن 6 کے تحت9 ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز  کو معطل کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت بلوچستان نے ناقص کارکردگی، غفلت اور صحت سہولیات میں رکاوٹ پر 9ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔معطل افسران میں چاغی، کچھی، جھل مگسی، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، سبی، ڈیرہ بگٹی اور قلعہ عبداللہ چمن کے ڈی ایچ اوز شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن بیڈا ایکٹ 2011 کے تحت جاری کیا گیا، جبکہ متعلقہ ڈپٹی ڈی ایچ اوز کو عارضی چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترک خاتون اول کی پوپ لیو سے ملاقات،غزہ میں انسانی بحران کے خاتمے کیلئے مؤثر کردار ادا کرنے کی اپیل