بشریٰ انصاری کا اپنی سرجری کروانے کا انکشاف 

Jul 03, 2023 | 13:47:PM
 پاکستانی ٹیلی ویژن اور اسٹیج کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے حالیہ انٹرویو میں اپنی عمر بتاتے ہوئے چہرے کی سرجری کا انکشاف کر دیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستانی ٹیلی ویژن اور اسٹیج کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے حالیہ انٹرویو میں اپنی عمر بتاتے ہوئے چہرے کی سرجری کا انکشاف کر دیا۔

انہوں نے ماضی کا ایک قصہ یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ایک بار ایک فوٹو شوٹ کو دیکھ کر مجھ سے کسی نے سوال کیا تو اس وقت میں نے فخریہ بتایا تھا کہ میں 38 برس کی ہوں مجھے کبھی بھی عمر کے حوالے سے کسی قسم کی احساس کمتری محسوس نہیں ہوئی۔

البتہ اب میری عمر ایسی ہے کہ مجھے تھوڑی بہت سرجری کی ضرورت پڑتی ہے اور وہ میں کرواتی ہوں، کبھی شائستہ لودھی کے پاس چلی جاتی ہوں لیکن اس بات کا خیال رکھتی ہوں کہ کاسمیٹک سرجری ضرورت سے زیادہ نہ ہوجائے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اپنی عمر بتانے میں کسی قسم کی آر محسوس نہیں ہوتی، میں 67 برس کی ہوں اور اگر میں 67 سال میں 57 کی دکھائی دیتی ہوں تو مجھے فخر ہے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ میں نے 27 برس کی عمر میں آنگن تیڑھا میں 60 سال کی خاتون کا کردار نبھایا تھا، مجھے اپنی عمر پر فخر ہے اور میں خوش ہوں اس پر۔