دولہا شادی کی تقریب میں موت کے منہ میں چلا گیا

Jul 03, 2021 | 22:16:PM
 دولہا شادی کی تقریب میں موت کے منہ میں چلا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)سکاٹ لینڈ میں افسو سنا ک وا قعہ ، کینسر  میں مبتلا دولہا شادی کی تقریب میں موت کے منہ میں چلا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ  واقعہ نارتھ آئرشر میں پیش آیا  جہاں 57سالہ پاﺅل وائن اپنی 38سالہ منگیتر ایلیسن کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھنے جا رہا تھا۔ پاﺅل اور ایلیسن گزشتہ 21سال سے تعلق میں تھے اور ان کے پانچ بچے بھی تھے۔ پاﺅل ایلیسن کے ساتھ تعلق میں آنے سے پہلے بھی 6بچوں کا باپ تھا۔کینسر  میں مبتلا ہونے کے بعد جب اس کے بچنے کی امید نہ رہی تو اس نے اپنی گرل فرینڈ اور منگیتر ایلیسن کے ساتھ مرنے سے پہلے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

شادی کا انتظام کیا گیا، دولہا دلہن تقریب میں پہنچ چکے تھے مگر اس سے قبل کہ ان کی شادی ہوتی، پاﺅل کی حالت زیادہ بگڑ گئی اور وہ وہیں گر کر بے ہوش ہو گیا۔ جب اسے ہسپتال لیجایا گیا تو ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:کا جول نےشوہر اجے دیوگن کو گھر چھو ڑ دینے کی دھمکی کیوں دی؟جانیے