اداکارہ بشریٰ انصاری اور گلوکاراذان سمیع کا ڈانس۔۔ ویڈیو وائرل

Jul 03, 2021 | 14:22:PM
اداکارہ بشریٰ انصاری اور گلوکاراذان سمیع کا ڈانس۔۔ ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) شوبز کی نامور ڈائریکٹر  کے گھر شادی ہو مگر ڈانس نہ ہو ایسا نہیں ہو سکتا۔پاکستان کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری اور  گلوکار اذان سمیع خان کی شادی کی تقریب میں شرکت ، دونوں نے ایک دوسرے کے ہمراہ رقص کیا۔ شادی میں شریک افراد نے خوب داد دی۔

تفصیلات کے مطابق  شوبز کی نامور ڈائریکٹر سلطانہ صدیقی کے گھر شادی کی تقریب کے موقع پر بشریٰ انصاری، صنم جنگ، کبریٰ خان، سجل علی اور اسد صدیقی سمیت متعدد فنکاروں نے شرکت کی۔اسی موقع پر گلوکار اذان سمیع خان اور بشریٰ انصاری نے بھارتی فلم کے گانے پر ڈانس کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔دونوں نے ڈانس کرکے شادی کی تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔

View this post on Instagram

A post shared by Irfanistan (@irfanistan)

   سوشل میڈیا کے کئی پلیٹ فارمز پر زیرِ گردش اس ویڈیو کو کچھ مداحوں نے پسند کیا جبکہ کچھ صارفین نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

 خیال رہے کہ  پاکستانی میوزک انڈسٹری سے شہرت حاصل کرکے بھارت میں جا بسنے والے گلوکار عدنان سمیع نے بیٹے اذان سمیع کے پہلے سولو میوزک البم کے ریلیز ہونے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا انہیں بیٹے پر فخر ہے۔

 یہ بھی پڑھیںادکارہ ماہ نور بلوچ کی ویڈیو وائرل۔۔اہم بات سامنے آگئی