اداکارہ اریبہ حبیب کا اپنے شوہر کیساتھ ڈانس، ویڈیو وائرل 

Jan 03, 2022 | 21:30:PM
اریبہ حبیب، شوہر سعدین شیخ، ڈانس کی ویڈیو، وائرل
کیپشن: اداکارہ اریبہ حبیب شوہر کیساتھ ڈانس کر رہی ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اداکارہ اریبہ حبیب کی اپنے شوہر سعدین شیخ کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق سعدین شیخ سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں، ان کی شادی کی متعدد خوبصورت ویڈیوز اور تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ اریبہ حبیب کی مہندی اور مایوں کی تقریب کے بعد اب شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اور صارفین کی جانب سے بہت پسند بھی کی جارہی ہیں۔وائرل ہونے والی ویڈیوز میں اریبہ حبیب کی اپنے شوہر سعدین شیخ کے ساتھ شادی کی تقریب میں ڈانس کی ویڈیوز بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انڈین گانے پر صبا حمید، بہروز سبزواری اور روبینہ اشرف کا ڈانس، ویڈیو نے دھوم مچا دی
اریبہ حبیب ان ویڈیوز میں سعدین شیخ کے ساتھ بالی ووڈ کے مشہور گانوں پر ڈانس کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔اداکارہ اپنی شادی کی تقریب میں ہلکے رنگ کے خوبصورت جوڑے میں لائٹ میک اَپ اور جیولری کیساتھ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔اریبہ حبیب کی شادی میں تقریباََ تمام مشہور شوبز شخصیات نے ہی شرکت کی۔ 

یہ بھی پڑھیں: سکولوں میں 13 جنوری تک سردیوں کی چھٹیاں