سارہ علی خان فوٹوگرافر پرچلااٹھیں۔۔۔وجہ کیا بنی ؟؟

Jan 03, 2022 | 14:40:PM
سارہ علی خان ، چلااٹھیں
کیپشن: سارہ علی خان ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور سیف علی خان بیٹی سارہ علی خان تصویر بنانے پر فوٹو گرافر پر چلااٹھیں۔جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔
یہ بھی پڑھیں:سپائیڈ ر مین کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی
تفصیلات کے مطابق سارہ علی خان اپنی رقص کی کلاس لینے کے بعد کالج کے باہر کرسی پر بیٹھی تھیں اس دوران ایک فوٹو گرافر نے ان کی تصویر بنانے کی کوشش کی تو سارہ علی خان آپے سے باہر ہوگئیں ۔سارہ فوٹوگرافر پر چلااٹھیں اور اسے تصویر بنانے سے منع کیا ۔فوٹو گرافر سارہ علی خان سے معافی مانگتا رہا سارہ فوٹو گرافر کو وہاںچلے جانے کہا ۔اس کے بعد سارہ علی خان وہاں سے اٹھ کر اپنی گاڑی میں چلی جاتی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)


سارہ علی خان کا شمار بالی ووڈ کی معروف اداکاراوں میں ہوتا ہے انہوں نے فلم سمبا میں اجے دیوگن اور رنویر سنگھ کیساتھ کام کرکے بالی میں ووڈ انٹری دی ۔ حال ہی میں سارہ علی خان کی فلم ” اتھرنگی “ ریلیز ہوئی ہے جس میں ان کے ساتھ اکشے کمار اور تامل فلموں کے معروف اداکار دھنش نے مرکزی کردار نبھایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شوہر نے ایسا کیا کیا؟ ۔۔حریم شاہ رو پڑی