شب برات عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے ،خصوصی عبادات کا اہتمام
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )شبِ برات رحمت، مغفرت اور بخشش کی بابرکت رات ہے، مسلمان مقدس رات کو عقیدت و احترام کے ساتھ منانے میں مصروف ہیں۔
شہر بھر کی مساجد، درباروں اور عبادت گاہوں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا جار ہا ہے ، نمازیوں نے نوافل ادا کیے، قرآنِ پاک کی تلاوت کی، درود و سلام اور اجتماعی دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔
اللہ تعالیٰ کے حضور گناہوں کی معافی،رزق میں برکت،بیماریوں سے شفا،ملک و قوم کی سلامتی اور اُمتِ مسلمہ کے اتحاد و ترقی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جارہی ہیں۔
شہر لاہور میں ہر طرف روحانیت کا سماں ہے، فضا ذکر و اذکار سے معطر ہے،بزرگ ہوں یا نوجوان، بچے ہوں یا خواتین سب ہی عبادت میں مصروف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :اسٹیٹ بینک کا5 فروری کو یوم کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان