ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری کا امکان

Feb 03, 2024 | 19:39:PM
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی ) محکمہ موسمیات نے اتوار کے روز  ملک کے میدانی علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑی  علاقوں میں برف باری کی پیشگوئی کی۔

محکمہ موسمیات نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابرآلودرہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ  خیبرپختونخوا،چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، مالاکنڈ، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، مانسہرہ، پشاور، بونیر اورکرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے ،صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

اس کے علاوہ  پنجاب کے شہروں راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، قصور اورمنڈی بہاؤالدین میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ مری، گلیات اور گردونواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اوربرفباری متوقع ہےجبکہ  صوبہ کے جنوبی اور وسطی اضلاع میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔

ادھر بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ا س کے ساتھ ساتھ  کشمیر    اور  گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنےکے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔

یہ بھی پڑھیں ؛ سوات؛ سال کی دوسری برفباری کا آغاز ، ہر سو سفید چادر بچھ گئی