سی ٹی ڈی کا آپریشن ،5 دہشتگرد گرفتار

Feb 03, 2024 | 10:46:AM
سی ٹی ڈی کا آپریشن ،5 دہشتگرد گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 70 آئی بی اوز آپریشن کئے ، یہ کارروائیاں میانوالی ، حافظ آباد، اوکاڑہ اور جہلم میں کی گئیں،دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد ، 2 آئی ای ڈی بم، 10 ڈیٹونیٹر، اسلحہ اور نقدی برآمدکرلی گئی ۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت شرافت ، یاسین ، طلحہ ، عبدالرحمن اور اسید کے نام سے ہوئی ، دہشت گرد مختلف اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ’نوازشریف وزیراعظم نہیں بنیں گے‘